خوشاب، قائد آباد(خصوصی رپورٹ)قائد آباد کے نواحی علاقہ میں شادی خیل کانٹے کے قریب سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران الیکٹرک شارٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق گئے، متوفیان کی شناخت 45سالہ عبدالستار اور 15سالہ محمد سبحان کے نام سے ہوئی اور وہ قائد آباد شہر کے رہائشی تھے ، دونوں باپ بیٹا سوئمنگ پول کی صفائی کر رہے تھے ، الیکٹرک موٹر کی تاریں شارٹ ہونے کے سبب انہیں کرنٹ لگا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے انہیں موقع پر پہنچ کر فرسٹ ایڈ فراہم کی مگر دونوں جانبر نہ ہو سکے۔