صوبائی وزراء و مشیرمیٹنگز میٹنگز کھیلنا بندکریںوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

تین مہینے بعد کارکردگی کو دیکھ کر جزاسزا کا فیصلہ ہوگا، خصوصی اقدامات کی ہدایت 
پشاور(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضم اضلاع میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے متعلقہ انتظامیہ کو تین ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اس مدت کے دوران عوام کو خدمات کی فراہمی میں واضح اور عملی تبدیلی نظر آنی چاہئے، میٹنگز میٹنگز کھیلنا بندکریں، د فاتر میں بیٹھنے کے بجائے ہر وزیر ہر مہینے 7 اضلاع میں جائیں، وہاں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کریں، تین مہینے بعد آپ سب کی کارکردگی کو دیکھ کر جزاسزا کا فیصلہ ہوگا