آسمان پر کائنات کی آتش بازی: دو نئے ستارے ایک ساتھ چمک اٹھے

واشنگٹن(آئی این پی )خلائی دنیا نے ایک بار پھر حیران کر دیا ۔ کائنات کے دور دراز گوشوں میں ہونے والے دو شدید دھماکوں کے باعث زمین سے نظر آنے والے دو نئے ستارے آسمان پر اچانک چمک اٹھے ۔یہ غیر معمولی فلکیاتی مظہر نووا کہلاتا ہے۔ ایسا دھماکا جو ایک بوڑھے سفید ستارے کے اندر اس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنے قریبی ہمسائے ستارے سے بہت زیادہ مواد کھینچ لیتا ہے۔ نتیجتاً، ایک زبردست جوہری دھماکا ہوتا ہے اور ستارہ لمحاتی طور پر لاکھوں گنا زیادہ روشن ہو جاتا ہے۔12جون کو ماہرینِ فلکیات نے V462 Lupi نامی نووا کی نشاندہی کی، جو کہ Lupus کہکشانی جھرمٹ میں واقع ہے۔یہ نووا پہلے اتنا مدھم تھا کہ جدید ترین دوربینوں سے بھی بمشکل نظر آتا تھا، لیکن دھماکے کے بعد اس کی روشنی 30 لاکھ گنا بڑھ گئی ۔