لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی پنجاب اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کی گرفتاری کی اطلاع پر آپریشن کیا ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق بہاولپور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ ہندوستان تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد ہلاک ہوگیاسی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرکے بڑا سانحہ ناکام بنا دیا فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گولیاں اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا بہاولپور میں دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے