جلوس روٹ پر نجی پلازے میں آگ بھڑک اٹھی ،2زخمی

پولیس نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک دیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)محرم جلوس روٹ پر نجی پلازے میں آگ لگ گئی پولیس ٹیم نے بڑے حادثے کو روک دیاآتشزدگی کو پولیس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے پھیلنے سے روک لیا پولیس کے مطابق شاہ عالم چوک خیبر پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی عاشور ڈیوٹی پر مامور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ انچارج زاہد اور ٹیم نے فوری رسپانس ڈی آئی بی ٹیم نے بروقت مدد کرتے ہوئے آگ میں پھنسے شہریوں کو بچایاایک شہری اور پولیس جوان زخمی، اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر بھی قابو پایا فوری ردعمل سے بڑا جانی و مالی نقصان ہونے سے بچا لیا گیاپولیس کی طرف س زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال بھی پہنچایا گیا فائر بریگیڈ پہنچنے سے قبل ہی ڈی آئی بی ٹیم نے ابتدائی کارروائی مکمل کر لی شہریوں اور دکان داروں نے ڈی آئی بی ٹیم کی جرات اور بہاری کو سراہاڈی آئی جی آپریشنز نے انچار ج ڈی آئی بی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جوانوں نے بہادری سے شہر کو بڑے حادثے سے بچایالاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی. تمام جوان شہریوں کی حفاظت کے لیے الرٹ ہیں