بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک خاندان میں 10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جو کہ والدین کے لیے خوشی کا باعث بنی۔
37 سالہ ماں کی شادی 38 سالہ سنجے کمار سے 2007 میں ہوئی تھی، اور گزشتہ 19 سالوں میں جوڑے کے ہاں 10 بیٹیاں پیدا ہو چکی تھیں۔سنجے کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کی بیٹیاں بیٹے کے لیے پرامید تھے، اور خدا نے آخر کار بیٹا عطا کیا۔ ان کی بڑی بیٹی 12 ویں کلاس کی طالبہ ہے جبکہ باقی میں سے زیادہ تر بیٹیاں اسکول جاتی ہیں۔یہ کہانی سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب سنجے کمار نے اپنی بیٹیوں کے نام یاد کرنے میں مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد اپنی تمام بیٹیوں کو اچھی تعلیم دلوانا ہے۔زچگی کے دوران خطرات کے باوجود، خوش قسمتی سے ماں اور بیٹے کی صحت اب بالکل درست ہے، جیسا کہ ڈیلیوری کرنے والی ڈاکٹر نے بتایا۔