راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ جیل حکام بار بار توہین عدالت کر رہے ہیں، بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن 9 مئی کیسز میں ضمانت پر ہیں، ملزم کو کسی اور کیس میں سزا ہوئی ہو تو اسے باقی کیسز میں عدالت لایا جاتا ہے