زمبابوے 158 رنز پر ڈھیر، گرین شرٹس 9 وکٹ سے فاتح،اوپنر سمیر منہاس نے 114 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل پاکستان نے 9 وکٹ سے جیت لیا، زمبابوے کو شکست دے دی۔ہرارے میں ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں ایشیا کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔میچ میں زمبابوے کی ٹیم 45ویں اوورز میں 158 رنز پر آوٹ ہوگئی، گرین شرٹس نے ہدف 17ویں اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنر سمیر منہاس نے 114 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، محمد شایان 38 اور عثمان خان 2 رنز پر ناقابل شکست رہے۔