پنجاب حکومت نے 40 کلوگرام چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کر دیا ہے، جس کے باعث صوبے میں چینی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
یہ اقدام پنجاب فنانس ایکٹ 1964 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق عائد کیے گئے شوگر سیس میں سے ڈھائی روپے شوگر ملز جبکہ ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے۔حکام کے مطابق شوگر سیس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سیس سے حاصل ہونے والی رقم شوگر ملز سے منسلک سڑکوں کی تعمیر اور بحالی پر خرچ کی جائے گی۔