چینی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ، مزید بڑھنے کا امکان

چینی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ، مزید بڑھنے کا امکان

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور حالیہ طور پر چینی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پرچون سطح پر چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

 کریانہ مرچنٹس نے خبردار کیا ہے کہ اگر چینی کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو آئندہ چند ہفتوں میں یہ قیمت 170 سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔مرچنٹس کا کہنا ہے کہ چینی مافیا کی کنٹرول میں نہ آنے کی صورت میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر فوری اقدامات نہیں کرتی تو عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہو گا۔دوسری جانب، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کا سٹاک کئی مہینوں سے دستیاب نہیں ہے، جس کے باعث عوام کو اضافی قیمتوں پر چینی خریدنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ سٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ چینی کی قلت کے سبب عوام کے لئے متبادل ذرائع سے چینی خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔