امریکہ اور اسرائیل ایران میں رجیم چینج پر غور کر رہے ہیں، یروشلم پوسٹ

 ایران میں حکومت کی تبدیلی کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں:رپورٹ
 احتجاجی تحریک کو ایران کی حکومت پر دبا ئوکیلئے   استعمال کیا جاسکتا ہے:اسرائیلی اخبار 
مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی )اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران رجیم چینج کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔اخبار کی  رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری نے اسرائیلی اور امریکی حکام کے ایران کے بارے میں حساب کتاب بدل دیئے ہیں اور اب وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ میں اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی سے قبل زیادہ تر اسرائیلی حکام یہ سمجھتے تھے کہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف احتجاج اتنا وسیع نہیں کہ وہ حکومت کا خاتمہ کر سکے۔ تاہم مادورو کی گرفتاری کے بعد اس رائے میں تبدیلی آ گئی ہے اور اب ممکنہ مداخلت کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔واشنگٹن میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ کچھ محدود اور ٹارگیٹڈ کارروائیوں کے ذریعے احتجاجی تحریک کو ایران کی حکومت پر دبا ئوکیلئے   استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح اسرائیل سمجھتا ہے کہ مادورو کی گرفتاری ایران میں کارروائی کے لیے موقع فراہم کر سکتی ہے