وینزویلا صدر کی گرفتاری ، تا جر نے چار لاکھ دس ہزار ڈالر منافع کما لئے

 ان شرطوں پر ابتدائی سرمایہ کاری صرف چونتیس ہزار ڈالر کے لگ بھگ تھی
کراکس (آئی این پی )وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی تحویل اور ان پر الزامات کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ  ایک نامعلوم تاجر نے پیش گوئی مارکیٹ پلیٹ فارم پولی مارکیٹ پر مادورو کی قریبی مدت میں معزولی سے متعلق شرطیں لگائیں، جو بظاہر انتہائی کم امکانات پر مبنی تھیں۔ تاہم امریکی فوجی کارروائی اور مادورو کی گرفتاری کی خبر سامنے آتے ہی ان شرطوں کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا، اور یہ تاجر محض چند دنوں میں تقریبا چار لاکھ دس ہزار ڈالر  منافع کمانے میں کامیاب ہو گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان شرطوں پر ابتدائی سرمایہ کاری صرف چونتیس ہزار ڈالر کے لگ بھگ تھی۔غیرملکی   خبررساںادارے  کے  مطابق پولی مارکیٹ جیسی پیشگوئی مارکیٹس میں صارفین حقیقی دنیا کے واقعات پر ہاں یا ناں کی بنیاد پر ٹریڈنگ کرتے ہیں، جیسے سیاسی تبدیلیاں، کھیلوں کے نتائج یا معاشی پیش گوئیاں۔ اس تاجر کا اکانٹ دسمبر میں بنایا گیا تھا، اور 27 دسمبر کو اس نے 96 ڈالر کی شرط لگائی تھی کہ اگر 31 جنوری تک امریکا وینزویلا پر حملہ کرے تو اسے فائدہ ہوگا۔ اس کے بعد مزید کئی شرطیں لگائی گئیں، جو مدورو کی گرفتاری کی خبر سے ایک ڈالر فی کنٹریکٹ کی ادائیگی پر پہنچ گئیں۔مادورو کی گرفتاری نے عالمی مالی منڈیوں پر بھی فوری اثر ڈالا۔ امریکی اسٹاک انڈیکسز میں تیزی دیکھی گئی، تیل کی قیمتیں بڑھیں اور توانائی کے شعبے کے شیئرز نمایاں طور پر اوپر گئے