سڑکوں کی مرمت نہ کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی(آئی این پی )کراچی میں شاہ فیصل ٹائو ن میں گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے  روڈ کٹنگ کے بعد سڑکوں کی دوبارہ مرمت نہ کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ چیئرمین یوسی 3 شاہ فیصل چوہدری اسد، وائس چیئرمین چوہدری خالد اور محمد تحسین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم سی شاہ فیصل کی جانب سے ایس ایس جی سی کو روڈ کٹنگ کی اجازت دی گئی تھی جس کے عوض ایس ایس جی سی نے 207 ملین سے زائد کی رقم ادا کی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ ایس ایس جی سی کی پائپ لائن کی وجہ سے سڑکوں  اور دیگر مقامات کو جو نقصان ہوا ہے اسکی فوری تعمیرات کروائی جائے