ٹیکس دینے میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، سب سے زیادہ بوجھ

اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے   تنخواہ دار طبقہ بدستور ٹیکس بوجھ کا سب سے بڑا حصہ برداشت کر رہا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تنخواہ دار طبقے نے قومی خزانے میں نمایاں طور پر زیادہ رقم جمع کرائی ۔ایف بی آر کی جانب سے جاری   سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں تنخواہ دارطبقے نے مجموعی طور پر 266 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیے، جو گزشتہ سال اسی مدت کیمقابلے میں 23 ارب روپے زیادہ ہیں