پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے بشریٰ شفقت دختر سید شفقت علی کو ایڈمنسٹریٹو سائنسز (مینجمنٹ)، دانیہ امجد دخترامجد اقبال کو جغرافیہ، محمد اعجاز ولد نذیر احمدکو اسلامک سٹڈیز، سمن جاویددخترجاوید اخترکو زوالوجی،عمارہ سلیم دخترمحمدسلیم کو باٹنی، محمد آصف ہارون ولد امانت علی کو اسلامک سٹڈیز،تہمینہ افضل دخترمحمد افضل کو سالڈ سٹیٹ فزکس (مائیکرو الیکٹرانکس/نینو ٹیکنالوجی)، محمد عبید اللہ ولد مشتاق احمدکو اسلامک سٹڈیز،صفہ اختردختراختر نوازکو بائیولوجیکل سائنسز اور ثنا ظہیر دخترظہیر الدین کو تاریخ کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد،پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔