سعودی عرب: سیکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کی منتقلی پر پابندی

سعودی عرب: سیکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کی منتقلی پر پابندی

سعودی عرب نے سیکیورٹی سرویلنس کیمروں کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا مقصد شہریوں کی پرائیویسی کا تحفظ اور سیکیورٹی سے متعلق معلومات کی غیر قانونی استعمال کو روکنا ہے۔

 سعودی وزارتِ داخلہ نے اس پابندی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگز کو کسی بھی صورت میں وزارتِ داخلہ کی اجازت، عدالتی حکم، یا تفتیشی اتھارٹی کی درخواست کے بغیر منتقل یا اشاعت نہیں کی جا سکتی۔خلاف ورزی کی صورت میں 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور اگر کسی نے سیکیورٹی کیمروں کے آلات کو تباہ یا سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو اسے بھی سزا ملے گی۔ اس فیصلے کا مقصد عوام کی پرائیویسی کو محفوظ رکھنا اور سیکیورٹی کیمروں کی معلومات کا درست استعمال کو یقینی بنانا ہے تاکہ ان کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔

یہ پابندیاں سعودی عرب میں سیکیورٹی کی نگرانی کے نظام کی شفافیت کو بڑھانے اور قانون کے مطابق اس کی استعمال کی روک تھام کے لیے اہم قدم سمجھی جا رہی ہیں۔