بلوچستان کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکیج دینے کافیصلہ

پیکیج کی تقسیم کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کیلئے ہر ضلع میں 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے  :وزیراعلی
کوئٹہ(آئی این پی )حکومت بلوچستان نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحق اور غریب خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے کہا ہے  کہ رمضان المبارک میں بلوچستان کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکج فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا پیکیج کی تقسیم کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کیلئے ہر ضلع میں 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان ہر مستحق خاندان کی دہلیز تک رمضان پیکج پہنچائے گی۔