جے یو آئی کی اپیل پر تمام چھوٹے بڑے مراکز بند کر دیے گئے ‘ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی
کوئٹہ (آن لائن)پی بی 45 کوئٹہ 8 کے ضمنی انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی۔جمعیت علمائے اسلام ف کی کال پر تمام چھوٹے بڑے مراکز بند کر دیے گئے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی۔جے یو آئی ف کی اپیل پر خضدار، حب اور نوشکی سمیت متعدد شہروں میں شٹر ڈاؤن رہا۔حب میں کارکنوں کی جانب سے پی بی 45 کوئٹہ کے نتائج کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔