سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد میں امام بارگاہ اور مسجد کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پبلک مقامات اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے۔سی سی پی او نے کہا کہ سپروائزری افسران فیلڈ میں متحرک رہیں اور متواتر مانیٹرنگ جاری رکھیں، جبکہ پولیس ٹیمیں ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرا نیٹ ورک کے ذریعے شاہراہوں اور اہم مقامات کی نگرانی جاری رکھی جائے، اور عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع 15 یا قریبی تھانے میں دیں۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔