3 مزدور سیوریج نالے میں گر گئے، 1 جاں بحق

 تینوں سیوریج نالے کی صفائی کررہے تھے،2کو ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچا لیا،ہسپتال میں حالت نازک 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے علاقے قبولہ میں3 مزدور سیوریج نالے میں گر گئے، ایک جاں بحق ہو گیا، 2 کو ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچا لیا، تاہم ہسپتال میں انکی حالت نازک ہے۔ قبولہ کے نواحی گا ئوں 87 ای بی کے قریب مین سیوریج نالے کی صفائی کے دوران تینوں مزدورگر کر ڈوبے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کی اور 2 مزدوروں کو سیوریج نالے سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئیجنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی زندگیاں بچانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔