الہ آباد (خصوصی رپورٹ )سیوریج سسٹم بند ، بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے شہری گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے، علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج ، شہری گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں۔ میونسپل کمیٹی آلہ آباد کی وارڈ 1 محلہ حاجی لکھے خاں میں سیوریج سسٹم مکمل بند ہو چکا ہے ، مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، پانی جمع ہونے سے مچھروں کی بھی افزائش ہو رہی ہے ، علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا بتایا کہ بازار اور سیوریج نالے میں مٹی ڈال کر بند کردیا گیاہے اور مین شاہراہ کوبھی بڑا بند لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا ہے سیوریج کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے سے تعفن پھیلنے لگا جو بچوں میں وبائی امراض کا باعث بن رہا ہے۔ سی او میونسپل کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس میں بار بار شکایت درج کروانے پر بھی کوئی حل نہیں نکالا گیا۔ اہل علاقہ بابا کمال دین ، ضوفی شریف ، صوفی فرید ، حاجی اقبال ، غلام حیدر ، جلال دین ، حاجی خادم ، میاں یاسین مغل و دیگر نے ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے فوری نوٹس لیکر پانی کی نکاسی کا مطالبہ کیا ہے۔