اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے، نیدر لینڈز بیٹر میکس او ڈاوڈ

  پاکستان نے بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کیا ہے، یہ ہمارے کنٹرول میں نہیں
کولمبو(آئی این پی)نیدرلینڈز کے بیٹر میکس او ڈاوڈ نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر آج پاکستان کیخلاف میچ سے قبل  سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پریس کانفرنس میں میکس او ڈاوڈ نے کہا ہے کہ ماضی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی میں اتار چڑھا ئورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیاری مکمل ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے مختلف وینیوز پر ٹریننگ کی ہے۔ میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا پاکستان مضبوط ٹیم ہے ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے اور ہم نے ایک مضبوط ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔میکس او ڈاوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کیا ہے، یہ ہمارے کنٹرول میں نہیں  ہے اور ہمارا فوکس اپنے کھیل پر ہے کہ ہم نے اچھا کھیلنا ہے۔