ایران کو جوہری توانائی استعمال کرنے کاحق ہونا چاہیے:چین

چین جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے ایران کے جائز حق کی حمایت، دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے، نائب وزیر خارجہ لیو بن  
ٍُْبیجنگ(آئی این پی )چین نے ایران کے  پرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کی ہے۔غیرملکی خبر رساںادارے  کے مطابق  چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے بیجنگ میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ  چین جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے ایران کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔نائب چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے۔نائب چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین پابندیوں کے نفاذ سے ایران  پر دبا ئوڈالنے کی بھی مخالفت کرتا ہے۔نائب چینی وزیر خارجہ نے ایران جوہری مسئلے کے مناسب حل کو فروغ دینے کے لئے  چین کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار  بھی کیا۔