کراچی:خیابان اتحاد پر لگی ایڈورٹائزمنٹ سکرینوں پر نازیبا مواد نشر کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی (آئی این  پی )کراچی میں  پولیس نے خیابان اتحاد میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرین پر نازیبا ویڈیو چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ہی ملازم ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر نے فون پر بتایا کہ فیز 8 میں نصب ایس ایم ڈی اسکرین پر وقفے وقفے سے غیر اخلاقی وڈیو کلپس چل رہے ہیں،  اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اسکرین کو بند کروا دیا گیا تھا