گل پلازہ کے متاثرین ابھی تک ہسپتالوں اور ڈی سی آفس کے دھکے کھارہے ہیں:امیر جماعت اسلامی کراچی

کراچی(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی کراچی  منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ  بہت جلد تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قابض میئر کو بھاگنے پر مجبور کریں گے، مسلم ن سمیت سمیت سٹی کونسل میں موجود تمام جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کے شہری ظالم سندھ حکومت سے جینے کا حق چاہتے ہیں جو 17 سال سے لوگوں کو انکا حق دینے کو تیار نہیں ہے، گل پلازہ کے متاثرین ابھی تک اسپتالوں اور ڈی سی آفس کے دھکے کھارہے ہیں، جس ظلم کا کراچی کے لوگ سامنا کررہے ہیں اس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا