ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 46 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 اس سے قبل فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے تھی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونے کا دام 53 ڈالر اضافے سے 2,863 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے اور امریکی درآمدی ٹیکسوں میں اضافے جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,000 ڈالر فی اونس تک پہنچتی ہے، تو پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 10 ہزار روپے تک جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ، فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 36 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3,350 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت 31.50 روپے کے اضافے سے 2,872 روپے ہو گئی ہے۔