چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیتے گا۔
یہ بات انہوں نے ورکرز کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران کہی۔ اپنے خطاب میں محسن نقوی نے ورکرز کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں کے بغیر کرکٹ کے میدان میں کامیابیاں ممکن نہیں تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیرِاعظم سے سفارش کریں گے کہ ان ورکرز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا جائے تاکہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے۔
چیئرمین پی سی بی نے دعا کی کہ تین ملکی سیریز میں بھی پاکستان ٹیم کامیابی حاصل کرے۔