پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو نوبیاہتا اداکارہ نیلم منیر نے بھی ویڈیو میکنگ اینڈ شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا اور مداحوں سے مشورہ طلب کیا کہ وہ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کس قسم کا مواد دیکھنا پسند کریں گے۔
نیلم منیر کی انسٹاگرام پوسٹ:
انسٹاگرام اسٹوری میں نیلم منیر نے لکھا:"آخر کار میں بھی اب ٹک ٹاک پر آ گئی ہوں، اب میں آپ سب سے مشورہ چاہتی ہوں، مجھے بتائیں کہ آپ سب میرے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کس قسم کا مواد دیکھنا پسند کریں گے؟"
مداحوں کا جوش و خروش:
نیلم منیر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے کے فوراً بعد ہزاروں مداحوں نے انہیں فالو کرنا شروع کر دیا۔اداکارہ نے تاحال کوئی ویڈیو اپلوڈ نہیں کی۔وہ فی الحال صرف 21 اکاؤنٹس کو فالو کر رہی ہیں۔
نیلم منیر کے سوشل میڈیا پر فالوورز:
انسٹاگرام پر 7.9 ملین فالوورز ہیں، جبکہ وہ محض 10 افراد کو فالو کر رہی ہیں۔
نیلم منیر کی شادی:
واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ نیلم منیر نے گزشتہ ماہ ہی شادی کا اعلان کیا تھا۔ان کے شوہر کا نام محمد راشد ہے۔محمد راشد دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔