قطر ، ، عمان، موریطانیہ، سینیگال اور ملائیشیا سے پاکستانیوں کو نکالا گیا‘کراچی ایئرپورٹ پر 15گرفتار
کراچی(آئی این پی )سعودی عرب، قطر ، ، عمان، موریطانیہ، سینیگال اور ملائیشیا سمیت 10 ممالک سے گزشتہ 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کردیا گیا جن میں سے 15 افراد کو کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات، چوری، پاسپورٹ کے بغیر اور دیگر الزامات کے تحت 14 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا، انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے سے بچائے گئے 3 افراد کو موریطانیہ اور 2 کو سینیگال سے ڈی پورٹ کیا گیا جنہیں اے ایچ ٹی سی نے حراست میں لے لیا۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان سے 24 شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر بے دخل کیا گیا جن میں سے ایک شہری کا نام بلیک لسٹ میں تھا ، گرفتار شہری کو اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 2 میں سے ایک کو لاڑکانہ اور دوسرے کو لاہور انتظامیہ کے حوالے کیا گیا