مراکش میں سمگلنگ کیلئے پہنچے دونوجوانوں کو حراست میں لیکر واپس بھیجا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سعودی عرب، مراکش ، سنگاپور اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزا کی میعاد ختم ہونے پر ایک جبکہ معاہدے کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ یواے ای سے ایک، بلیک لسٹ و منشیات اور شراب نوشی پر 3، زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک جبکہ ملائیشیا سے ایک پاکستانی کو ناپسندیدہ قرار دیکر نکالاگیا۔سنگاپور سے پاسپورٹ گمشدگی پر ایک ، موزمبیق سے ایک، عراق سے زائد المیعاد قیام پر 4 جبکہ دیگر الزامات پر دو پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا، قطر سے 3 مفرور اور جنوبی افریقہ میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے ایک جبکہ ناپسندیدہ قرار دیکر ایک پاکستانی کو واپس بھیجا گیا۔ مراکش میں سمگلنگ کیلئے پہنچے دونوجوانوں کو حراست میں لیکر واپس بھیجا گیا۔پاکستانیوں کو کراچی میں انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔