یواے ای سے 37،سعودی عرب سے 24،عمان سے چار، ملائیشیا سے ایک پاکستانی کوبے دخل کردیا گیا
لاہور(آئی این پی)سعودی عرب، مراکش ، سنگاپور اور ملائیشیا سمیت 10ملکوں سے 48گھنٹے میں مزید93پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امیگریشن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 4بلیک لسٹ اور ویزا کی میعاد ختم ہونے پر ایک جبکہ معاہدے کی خلاف ورزی پر 24پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یواے ای سے ایک، بلیک لسٹ و منشیات اور شراب نوشی پر 3، زائد المیعاد قیام پر 2اور جیل سے رہا کرکے 37پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک جبکہ ملائیشیا سے ایک پاکستانی کو ناپسندیدہ قرار دے کر دی پورٹ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سنگاپور سے پاسپورٹ گمشدگی پر ایک ، موزمبیق سے ایک، عراق سے زائد المیعاد قیام پر 4 جبکہ دیگر الزامات پر پاکستانیوں کو 2 کو بیدخل کیا گیا، قطر سے 3 مفرور اور جنوبی افریقا میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے ایک جبکہ ناپسندیدہ قرار دے کر ایک پاکستانی کو واپس بھیجا گیا ہے۔علاوہ ازیں مراکش میں انسانی سمگلنگ کیلئے پہنچے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر پاکستان واپس بھیجا گیا جنہیں کراچی میں انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔