شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں شرپسندوں کے ایک پولیس چوکی پر حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہو گئے۔وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ خرم تحصیل بانڈہ داد شاہ بہادر خیل چوکی مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں تین پولیس اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری اور ریسکیو اداروں کو موقع پر طلب کرکے کارروائی شروع کی گئی۔ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔