اچھرہ شاکر روڈ پر افسوسناک واقعہ، مرنے والوں کی شناخت 35 سالہ ریحان اور31 سالہ مہوش کے نام سے ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ ،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کیمطابق اچھرہ شاکر روڈ پرشوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا،شناخت 35 سالہ ریحان اور31 سالہ مہوش کے نام سے ہوئی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں