اداکار وجے کی اہلیہ نے طلاق کی درخواست واپس لے لی، عدالتی کارروائی ختم

اداکار وجے کی اہلیہ نے طلاق کی درخواست واپس لے لی، عدالتی کارروائی ختم

بھارتی اداکار اور تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ سی جوزف وجے کی اہلیہ سنگیتا نے فیملی کورٹ میں دائر اپنی طلاق کی درخواست واپس لے لی ہے، جس کے بعد عدالت نے مقدمہ نمٹا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنگیتا نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ وہ مزید طلاق کی کارروائی جاری نہیں رکھنا چاہتیں۔ عدالت نے ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی، جبکہ وجے کے وکیل نے بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر سنگیتا مستقبل میں نئی درخواست دائر کر سکتی ہیں۔یاد رہے کہ سنگیتا نے فروری 2026 میں طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے وجے پر ایک خاتون اداکارہ کے ساتھ تعلقات، ذہنی اذیت، مالی پابندیوں اور ازدواجی تعلقات ختم ہونے جیسے الزامات عائد کیے تھے، تاہم اب انہوں نے یہ مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔