والد ڈیل نہیں کرینگے :سلیمان خان

لندن(خصوصی رپورٹ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے کہا ہے ان کی اپنے والد سے سات ماہ سے ملاقات نہیں ہوسکی اور وہ ان کی صحت کیلئے فکر مند ہیں، ان کے والد نے آج تک جو کچھ کیا انھیں اس کا کوئی پچھتاوا نہیں،ہم نے جب بھی ان سے بات کی اس سے کبھی پچھتاوے کا تاثر نہیں ملا۔ سی این این سے بات کرتے ہوئے قام اور سلیمان خان کا کہنا تھا کہ آخری مرتبہ ہماری ان سے مارچ میں فون پر بات ہوئی۔ اس کے بعد ان کے خاندان کو ان سے ملنے کی یا بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ والد کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے۔ وہ جسمانی طور پر کمزور ہو چکے ہیں لیکن وہ ذہنی طور پر بہت طاقتور انسان ہیں۔