ورثا میتیں لے کر پاکپتن چلے گئے رپورٹ کے بعد ہلاکتوں کی وجوہات سامنے آئیں گی
لاہور (کرائم رپورٹر) ٹائون شپ میں پولیس کی زیرِ حراست دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں دونوں خواتین کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ ذرائع پولیس کے مطابق ورثا میتوں کو تدفین کے لیے اپنے آبائی ضلع پاکپتن لے کر روانہ ہو گئے۔ دوسری جانب واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہلاکتوں کی وجوہات مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔