واقعے میں ملوث افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کے بعد گھر کے اطراف پولیس تعینات کر دی گئی ہے:صدر پولیس سٹیشن انچارج کی گفتگو
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکنِ پارلیمنٹ شکیب الحسن کے آبائی گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع ماگورا کے علاقے کیشب مور میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے گھر پر پتھرا کیا، کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور بعد ازاں گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ماگورا صدر پولیس سٹیشن کے افسر انچارج محمد عبداللہ المامون نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کے بعد گھر کے اطراف پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔