آپریشن کے بعد مکمل فٹ ہو چکا،ٹریک پر بھر پور رننگ کر رہا ہوں:شجر عباس

 پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ابھی تک کیمپ نہیں لگایا جا سکا،کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کرکے پاکستان کے لئے میڈل لائیں
لاہور(شکیل خٹک سے)پاکستان کے تیز ترین اسپرنٹر شجرعباس نے ایشین گیمز کی تیاری شروع کر دی۔پنجاب اسٹیڈیم میں شجرعباس اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کررہے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ابھی تک کیمپ نہیں لگایا جا سکا۔ اپنی تیاری کے لئے حوالے سے شجر عباس نے کہاکہ ابھی کیمپ نہیں لگا کیمپ کے لگنے سے ٹریننگ اچھی ہوجاتی ہے۔ ایشین گیمز میں اگر اپنا بہترین کروں گاتو میڈل ضرور آئے گا۔شجر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نہیں بلکہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کے لئے جیتناچاہتا تھا اس لئے 100 میٹر چھوڑ کر 200 میٹر میں سپرنٹ میں آگیا۔کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کرکے پاکستان کے لئے میڈل لائیں۔اپنی فٹنس کے حوالے سے شجرعباس نے کہا کہ آپریشن کے بعد اب مکمل فٹ ہوچکا ہوں۔ٹریک پر اب بھرپور انداز میں رننگ کرتا ہوں۔ایشین گیمز 19 ستمبر سے جاپان کے شہر ایچی نگویا میں شروع ہوں گی۔