لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر محمد عامر نے کہا کہ جنہوں نے شاداب خان سے متعلق کہا ہے ان سے بولیں کہ ٹی 20 میں اکانومی ریٹ معنی رکھتا ہے اور اکشر پٹیل اور مچل سینٹنر کا اکانومی ریٹ دیکھ لیں شاداب سے بہتر ہی ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ داماد ہونا کوئی بری بات نہیں ہے لیکن جو بات سچ ہے وہی کرنی چاہیے۔راشد لطیف نے کہا کہ جب وہ کوچنگ کرتے ہیں ان میں بڑی بڑی کتابیں دی جاتی ہیں، اس میں کوچ کو جو کتاب دی جاتی ہے اس میں لکھا ہوتا ہے کہ ہر پلیئر کو ٹریٹ ایسے کرنا ہے جیسے وہ تمہارا داماد ہے، اگر آپ ایک کو داماد سمجھو گے تو آپ کا بیڑا غرق ہوجائے گا۔