صدرِ مملکت کی جانب سے ججوں کی تعیناتی کی سمری کی منظوری نہ دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(آئی این پی )صدرِ مملکت کی جانب سے ججز کی تعیناتی کی سمری کی منظوری نہ دینے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔صدرِ مملکت کی جانب سے ججز کی تعیناتی کی سمری کی منظوری نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ درخواست ایڈووکیٹ لقمان ظفر نے ایڈووکیٹ زاہد آصف چوہدری کے ذریعے دائر کی۔دورانِ سماعت وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ججز کی تعیناتی کی سمری منظوری کے لئے  صدرِ پاکستان کو بھجوائی گئی ہے، جبکہ اطلاعات ہیں کہ حکومت ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے جا رہی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سمری کی تفصیلات طلب کرے۔