لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکشن کمیٹی کے موجودہ رکن اسد شفیق کو کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا ڈائریکٹر مقرر کردیا۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسد شفیق اب قومی سلیکشن کمیٹی میں اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اس سے قبل وہ پاکستان کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر کام کرچکے ہیں اور بعد میں انہیں خواتین کی سلیکشن کمیٹی میں تعینات کیا گیا تھا۔خواتین کی سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹر اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں، عبدالرزاق اور اسد شفیق مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ سابق کھلاڑی بتول فاطمہ بھی شامل ہیں۔یہ کمیٹی پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے 25 اپریل 2024 کو بنائی تھی۔ اس سے قبل سلیم جعفر خواتین ٹیم کے چیف سلیکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔