جناح ہسپتال آپریشن تھیٹر :ڈاکٹرز میں پھڈا ،دھمکیاں

 ڈاکٹر شبیر بغیر اجازت آپریشن تھیٹر میں داخل ہوا اور ڈاکٹر عثمان سے جھگڑا کیا 
 ڈاکٹر شبیر کے خلاف ایک کروڑ سے زائد کا سامان غائب کرنے کی انکوائری 
لاہور(کرائم رپورٹر)جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کے خلاف تھانہ گارڈن ٹاون میں مقدمہ درج کرلیا گیامقدمہ جناح ہسپتال کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے بیان پر درج کیا گیا ایف آئی آر متن کے مطابق ڈاکٹر شبیر بغیر اجازت آپریشن تھیٹر میں داخل ہوا اور ڈاکٹر عثمان سے جھگڑا کیا سیکیورٹی انچار ج موقع پر پہنچا تو ملزم نے اس سے بھی جھگڑا کیا اور دھمکیاں دیں ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شبیر کے خلاف ایک کروڑ سے زائدمالیت کا سامان غائب کرنے کی انکوائری چل رہی ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی