گوجرانوالہ(آئی این پی )گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم د یا ہے جس پر نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ خاتون کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں کامیاب ڈیلیوری کے بعد چار لڑکیاں اور ایک لڑکا دنیا میں آئے۔۔ پیدا ہونے والے بچوں میں ایک لڑکی کی طبیعت نازک بتائی جارہی ہے، جسے فوری طور پر نرسری میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ خصوصی نگہداشت فراہم کی جا سکے