مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کو فی کس 58 لاکھ ملنے کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ کے فیصلے سے مخصوص نشستوں پر بحال ہونیوالے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار  ، سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے، پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا۔رپورٹ کے مطابق  ذرائع نے بتایا ہے کہ  اسپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے، جنوری 2025 سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 58 لاکھ 71 ہزار روپے بقایا جات ملنے کا امکان ہے، 18 ایم این ایز کو ادائیگی کیلئے مجموعی طور پر 10 کروڑ 56 لاکھ روپے درکار ہوں گے