پاکستان ریلوے کے 80 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

پاکستان ریلوے کے 80 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس نے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے، جس میں مختلف کیٹیگریز کے ملازمین شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق، ان ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک، نائب قاصد، ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر ملازمین شامل ہیں۔ان میں سے زیادہ تر ملازمین بکنگ کلرکس ہیں، جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فارغ کیے جانے والے ملازمین میں سے بیشتر کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، اور اچانک نوکریوں سے فارغ ہونے کی وجہ سے دیگر ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ فارغ ہونے والے ملازمین کا تعلق لاہور، راولپنڈی اور کراچی سے ہے۔ ملازمین نے شکایت کی کہ انہیں نوٹس دیے بغیر اچانک نوکریوں سے فارغ کر کے بے روزگار کر دیا گیا۔اس اقدام کے بعد ملازمین میں غم و غصہ اور اضطراب پایا جا رہا ہے، اور یہ صورتحال پاکستان ریلوے کے لیے ایک نیا چیلنج بن چکی ہے۔