لاہور کی داخلی سڑکوں کی تعمیرو مرمت مکمل

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور شہر کی داخلی سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سٹریٹ لائٹس اور دو رویہ سڑکوں کے اطراف پول لائٹس کی تنصیب سمیت مختلف علاقوں میں اہم تعمیراتی منصوبے مکمل کر دئیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کے انتخابی حلقہ این اے 117 میں زیر تکمیل تعمیراتی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر دیا گیا ہے جن میں مین جی ٹی روڈ شاہدرہ موڑ سے امامیہ کالونی تک دو رویہ سڑک کی ری کارپینٹنگ اور ملحقہ سروس روڈ کی تعمیر شامل ہے۔