اسرائیلی فوج کا صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی جاں بحق

اسرائیلی فوج کا صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی جاں بحق

اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کے قریب صحافیوں کے خیموں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک صحافی زندہ جل گیا اور 7 صحافی جھلس کر زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی بمباری نے الاقصیٰ اسپتال کے قریب بے گھر افراد کے خیموں کو بھی نشانہ بنایا، جس سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔غزہ میں 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 500 سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ اسرائیلی فوج 20 دن سے مسلسل بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، اور غزہ کا بچپن بمباری سے تباہ ہو چکا ہے، جہاں عمارتوں کا ملبہ بچوں کے جسموں کے نیچے دفن ہو رہا ہے۔