بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر دھراشیو میں ایک کالج کی تقریب کے دوران 20 سالہ طالبہ کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، طالبہ تقریر کر رہی تھیں جب اچانک وہ گر گئیں اور انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔یہ واقعہ دھراشیو کے تعلقہ پرانڈا کے علاقے مہارشی گوروواریا شندے ماہویدیالایا کالج میں پیش آیا۔ طالبہ کی شناخت ورشا کھراٹ کے نام سے ہوئی ہے، اور ویڈیو میں انہیں مراٹھی زبان میں تقریر کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں طالبہ مسکراتے ہوئے حاضرین سے خطاب کر رہی تھیں، تاہم اچانک ان کی آواز دھیمی ہوئی اور وہ گر گئیں۔ اس کے بعد تقریب میں موجود لوگوں نے انہیں سہارا دینے کی کوشش کی۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ واقعہ کب پیش آیا تھا۔