آج دنیا کا سب سے بڑا پھندا فیک نیوز ہے:احسن اقبال

 لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل   اور معاشرے کو مختلف طبقات میں تقسیم کیا جارہا ہے:احسن اقبال 
نارووال(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے  آج دنیا میں طاقت اور ترقی کا راز سپیس ٹیکنالوجی کی بنیاد پرہے، دنیا  کا سب سے بڑا پھندا فیک نیوز ہے جس سے لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کیا جارہا ہے اور معاشرے کو مختلف طبقات میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ نارووال  میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کے دور میں نوجوان کے لئے ضروری ہے کہ وہ منفی سوچ اور فتنوں سے محفوظ رہیں،آج کی دنیا کا سب سے بڑا پھندا فیک نیوز ہے جس سے لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کیا جارہا ہے اور معاشرے کو مختلف طبقات میں تقسیم کیا جارہا ہے۔آج سے تقریبا 8 سال پہلے ایک بے خبر نوجوان نے میرے اوپر قاتلانہ حملہ کیا اسکی میرے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی بلکہ وہ سوچ تھی جو منفی پراپیگنڈا پر مبنی تھی۔اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اچھے اور برے کی پہچان کرنے کے لئے شعور بھی بخشا ہے،شعور کی طاقت نفرت آمیز سوچ سے ختم ہو جاتا ہے۔رنگ و نسل مذہب کا کسی بھی قسم کا تعصب انسانی سوچ کے دھارے بدل کر رکھ دیتا ہے۔