شوگر،نزلہ ، کھانسی کی ادویات پھر مہنگی

اینوسیٹا پلس شوگر دوا 1076 سے بڑھ کر 1255 ، ایزومیکس کیپسول 795، اینا فورٹان پلس ٹیبلٹ 950 روپے کی ہو گئی 
بیٹنویٹ کریم 164 سے بڑھ کر 180 ، بسلری ٹیبلٹ 490 ، نزلہ و کھانسی کے شربت کی قیمت 200 روپے تک جا پہنچی 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ایک بار پھر اینٹی بائیوٹک، شوگر اور دیگر عام استعمال کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق 1076 روپے میں فروخت ہونے والی شوگر کی دوا اینوسیٹا پلس اب 1255 روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ اینٹی بائیوٹک ایزومیکس کے دس کیپسول کا پیکٹ 795 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اسی طرح اینا فورٹان پلس ٹیبلٹ کی قیمت بھی 950 روپے کر دی گئی۔زخموں کے علاج میں استعمال ہونے والی بیٹنویٹ کریم کی قیمت 164 روپے سے بڑھ کر 180 روپے ہو گئی جبکہ بسلری ٹیبلٹ کی قیمت 488 سے بڑھ کر 490 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نزلہ اور کھانسی کے شربت کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے جو 80 روپے سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔